کھیل

پی ایس ایل کے پلے آف میں یونائیٹڈ اور کنگز مدمقابل

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے آخری لیگ میچ میں فتح کی بدولت کراچی کنگز نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
Welcome

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے آخری لیگ میچ میں فتح کی بدولت کراچی کنگز نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے اور ایونٹ کے پلے آف میں ان کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا۔

کراچی کنگز نے ایونٹ کے آخری راؤنڈ میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنے کے ساتھ ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی جبکہ کراچی کنگز کی فتح کے ساتھ ہی پہلی مرتبہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ملتان سلطانز بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

ایونٹ کے پہلے پلے آف میں کراچی کنگز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا اور اس میچ کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منگل ہونے والے ایونٹ کے پہلے ایلیمنیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا اور اس میچ کی فاتح ٹیم کا مقابلہ پہلے پلے آف کی شکست خوردہ ٹیم سے دوسرے ایلیمنیٹر میں ہو گا۔