مستقبل کا کمپیوٹر لینا پسند کریں گے؟
ریزر نے پراجیکٹ لنڈا کے نام سے ایک کانیسپٹ لیپ ٹاپ متعارف کرایا جس میں ایک اسمارٹ فون ہی درحقیقت لیپ ٹاپ کا کام کرے گا۔
ریزر وہ کمپنی ہے جو لیپ ٹاپ کی دنیا میں نت نئے اور چونکا دینے والے تجربات کے لیے جانی جاتی ہے، جس کی مثال گزشتہ سال پیش کیے جانے والا تین اسکرین پر مشتمل کانسیپٹ لیپ ٹاپ تھا۔
اب یہ کمپنی مستقبل کے ایک اور کمپیوٹر کے ساتھ سامنے آئی ہے جو کہ دنگ کردینے والا ہے۔
لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران ریزر نے پراجیکٹ لنڈا کے نام سے ایک کانیسپٹ لیپ ٹاپ متعارف کرایا جس میں ایک اسمارٹ فون ہی درحقیقت لیپ ٹاپ کا کام کرے گا۔