’اغوا، ریپ اور قتل کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے‘
میں زینب سے متعلق سوچ کر بھی کانپ جاتی ہوں، ان کے والدین پر کیا گزرتی ہوگی، صبا قمر ٹی وی شو میں رو پڑیں
پنجاب کے شہر قصور کی ننھی زینب کا دکھ شاید ہی کسی اہل دل کو نہ ہو، لیکن سیکڑوں ایسے حساس لوگ بھی ہیں جنہیں اس واقعے نے جھنجوڑ کر رکھ دیا۔
اس تعلق سے ہٹ کر کے ننھی زینب کے ساتھ ان کا کیا رشتہ تھا، حساس لوگ صرف اس بات پر ہی ٹوٹ کر بکھر گئے کہ ’زینب‘ ایک انتہائی نازک گڑیا تھی، جس کا ہر انسان سے ایک اشرف المخلوقات کے ہم زاد ہونے کا تعلق تھا۔
ایسے ہی حساس لوگوں میں سے اداکارہ صبا قمر بھی ایک ہیں، جو اسکرین پر تو بظاہر بڑی ہنس مکھ اور کٹھور لگتی ہیں، لیکن درحقیقت وہ انتہائی حساس ہیں۔
قصور کی 7 سالہ زینب شہزادی کے لیے جہاں پاکستان کے تمام علاقوں کے حساس لوگ ٹوٹ پھوٹ کر روئے، وہیں صبا قمر بھی ننھی گڑیا کے درد میں اسکرین کے سامنے روتی نظر آئیں۔