بساط کی طرح لپٹنے والی ٹی وی اسکرین متعارف
دنیا کی پہلی کاغذ کی طرح مڑنے والی 65 انچ ٹی وی اسکرین لپٹنے کے بعد ایک کتاب کے سائز جتنی ہوجاتی ہے۔
گزرتے دنوں کے ساتھ ٹیکنالوجی کمپنیز بھی اپنے آلات میں ایک سے بڑھ کر ایک فیچر متعارف کرائی ہیں، بلکہ اب تو ایسے آلات بھی پیش کر رہی ہیں، جن کا چند سال پہلے تک صرف کتابوں اور فلموں میں ہی تذکرہ ہوتا تھا۔
موبائل، کمپیوٹرز و دیگر الیکٹرک آلات تیار کرنے والی جنوبی کورین کمپنی ’ایل جی‘ نے گزشتہ ہفتے ہی دنیا کی پہلی 8 کے ویڈیو ٹیکنالوجی کی حامل 88 انچ کی او ایل ای ڈی ٹی وی اسکرین متعارف کرائی تھی۔
اگرچہ دنیا میں 8 کے ورژن کے ویڈیوز ہی بہت نایاب ہیں، تاہم پھر بھی کمپنی نے ایڈوانس ٹیکنالوجی کی اسکرین متعارف کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی پہلی 8 کے او ایل ای ڈی متعارف
یہی نہیں ایل جی نے تو 2 سال قبل ہی ایسی ٹی وی اسکرین متعارف کرائی تھی، جسے کاغذ کی طرح موڑ کر کسی الماری کے کونے میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔