سام سنگ کا 360 ڈگری اسکرین لیپ ٹاپ متعارف
جنوبی کورین کمپنی ’سام سنگ‘ نے پہلی بار 360 ڈگری ٹچ اسکرین اور فنگر پرنٹ سینسر کے حامل لیپ ٹاپ کو متعارف کرادیا۔
اس سے قبل سام سنگ نے اپنے کسی بھی لیپ ٹاپ میں یہ دونوں فیچرز استعمال نہیں کیے۔
سام سنگ نے پہلی بار2017 میں فنگر پرنٹ سینسر کا استعمال اپنے موبائل فون میں کیا تھا، جب کہ رواں برس کمپنی فیس آئی ڈی سمیت جدید فنگر سینسر ٹیکنالوجی کے موبائل بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ سام سنگ رواں برس گلیکسی ایس 9 فون متعارف کرائے گی، جس میں ایپل کے آئی فون کی طرح چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی بھی ہوگی، جب کہ اس میں اور بھی کئی دلچسپ فیچر ہوں گے۔
تاہم سام سنگ نے 2018 کا آغاز ہی اچھوتے لیپ ٹاپ کو متعارف کرانے سے کردیا، اور کمپنی نے ملٹی فنکشنل ’نوٹ بک 7 اسپن‘ کو متعارف کرادیا۔
’نوٹ بک 7 اسپن‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ٹچ اسکرین 360 ڈگری ٹیمپریچر کی حامل ہے، اور یہ فیچر کسی بھی لیپ ٹاپ کی اسکرین میں پہلی بار متعارف کرایا جا رہا ہے۔