سال 2017ء میں پاکستانی سینما کی صورتحال اور جائزہ
پاکستانی سینما کی بحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے، مگر یہ فلم سازوں کی ایمانداری، محنت اور جنون پر منحصر ہے۔
سال 2017ء میں پاکستانی سینما کی صورتحال اور جائزہ
ہمیں یہ بات اکثر سننے کو ملتی ہے کہ پاکستانی سینما کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا ہے، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پاکستانی فلمی صنعت کا کھویا ہوا سُنہری دور واپس آرہا ہے۔
اس بات میں کتنی صداقت ہے؟ اسے عملی طور پر جاننے کے لیے رواں سال کے باکس آفس پر ایک نظر ڈالنی ہوگی اور پاکستانی سینما کی تخلیقی کارکردگی کو جاننا ہوگا، جس کے بعد ہی یہ بہتر طور پر سمجھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی سینما کی موجودہ صورتحال کیا ہے اور کیا واقعی کوئی بحالی ہورہی ہے، یا صرف بات زبانی جمع خرچ تک محدود ہے۔