سال میں 2 بار بلب تبدیل کرکے 21 لاکھ روپے کمانے والا شخص
ویسے تو دنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں، جو سال بھر کوئی کام نہیں کرتے لیکن پھر بھی ان کے بینک اکاؤنٹس میں لاکھوں روپے کا اضافہ ہوتا ہے۔
ایسے لوگ زیادہ تر اپنے خیالات کی وجہ سے کوئی محنت طلب کام کیے بغیر پیسے بٹورتے ہیں، جب کہ کچھ لوگوں نے ایسی کمپنیاں کھول رکھی ہوتی ہیں، یا اتنی سرمایہ کاری کر رکھی ہوتی ہے کہ انہیں کام کیے بغیر ہی سالانہ لاکھوں روپے ملتے ہیں۔
تاہم دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں، جو تھوڑا بہت کام کرکے بھی لاکھوں روپے بٹورتے ہیں، کچھ لوگ تو ایسے بھی ہیں جو سال کے 365 دنوں میں 12 سے 16 گھنٹے لگاتار کام کرنے کے باوجود بھی لاکھوں روپے نہیں کما پاتے۔
لیکن امریکا کی ریاست جنوبی ڈکوٹا کا ایک شخص ایسا بھی ہے، جو سال بھر میں صرف 2 بار کام کرکے پاکستانی 21 لاکھ روپے سے زائد کماتا ہے۔
اگرچہ اسے کوئی پہاڑ کھودنا نہیں پڑتا، لیکن اسے پہاڑ جتنی اوچائی پر جانا ضرور پڑتا ہے۔
جی ہاں، جنوبی ڈکوٹا کے کیون اسکیمڈٹ نامی شخص سال بھر میں صرف 2 بار ایک ٹی وی چینل کے ٹاور کے بلب تبدیل کرکے سالانہ پاکستانی 21 لاکھ روپے کماتے ہیں۔