ڈیوٹی سے غیرحاضر خاتون ملازم کا لکھا گیا نوٹس وائرل
خاتون ملازم نے پہلے ہی چھٹیاں لے رکھی تھیں،تاہم انہیں پتہ تھا کہ ان کی غیر موجودگی میں ان کے باس ان کے دفتر آئیں گے۔
پاکستان میں اگر کسی کمپنی کا سربراہ اپنے دفتر کا دورا کرے اور اہم ترین عہدے پر کام کرنے والے ملازم کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے تو یقینا اس ملازم کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔
اگر خوش قسمتی سے اس ملازم کو نوکری سے فارغ نہ بھی کیا جائے تو اسے سزا ضرور دی جائے گی۔
تاہم ڈبلن کی ڈیوٹی سے غیر حاضر ایک خاتون ملازم کو نہ تو نوکری سے برطرف کیا گیا، اور نہ ہی اسے سزا سنائی گئی، بلکہ اس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ معروف پروفیشنل سوشل ویب سائٹ لنکڈ اِن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیف وینریورپی ملک آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں موجود اپنی کمپنی کے دفتر پہنچے، جہاں انہوں نے اینالٹک مینیجر ماریہ والٹن کو غیر حاضر پایا۔