دنیا میں پہلی بار ٹریک لیس ٹرین کے سفر کا آغاز
چین نے پٹڑی کے بغیر چلنے والی ٹرین کے تجربات رواں برس کے آغاز میں کیے تھے۔
اس خیال کو فوری طور پر قبول کرنا آسان نہیں کہ دنیا میں اب پٹڑی اور ٹریک کے بغیر ہی ٹرینیں سفر کریں گی، لیکن اب یہ خیال حقیقت بن چکا ہے۔
لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ جو پٹڑی کے بغیر عام روڈ پر چلے وہ ٹرین نہیں بلکہ ایک جدید مسافر کوچ ہوسکتی ہے۔
آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک چین نے رواں برس کے وسط میں ٹریک کے بغیر عام روڈ پر چلنے والی ٹرین کو چلانے کے تجربات شروع کیے تھے۔
لیکن اب کسی مسافر کوچ کی طرح نظر آنے اور چلنے والی دنیا کی اس منفرد اور اسمارٹ ٹرین کو عام مسافروں کے سفر کے لیے کھول دیا گیا۔