آزادی کپ: ورلڈ الیون کے خلاف پہلا ٹی20 پاکستان کے نام
پاکستان نے آزادی کپ کے پہلے ٹی20 میں ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان نے آزادی کپ کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آزادی کپ کے پہلے ٹی20 میچ میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے دو چوکے لگا کر جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا لیکن اسی اوور میں مورنے مورکل کو وکٹ دے کر پویلین لوٹ گئے۔