کھیل

وزیر اعظم، آرمی چیف کو بھی ورلڈ الیون کے میچز دیکھنے کی دعوت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیر اعظم پاکستان اور پاک فوج کے سربراہ کو بھی قذافی اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کی دعوت دی ہے۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم آنے کی دعوت دی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کے بورڈز کے کچھ سربراہان بھی میچز دیکھنے کیلئے لاہور آئیں گے جو پاکستان اور آئی سی سی ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والے میچز کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

خیال رہے کہ فاف ڈیو پلیسی کی زیر قیادت بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آئی سی سی ورلڈ الیون رواں برس پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ بین الاقوامی حیثیت کے حامل 3 ایک روزہ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز و آ زادی کپ‘ میں حصہ لے گی۔

آزادی کپ کے میچز 12، 13 اور 15 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹڈیم میں کھیلے جائیں گے۔