پاک-بھارت میچ سے دنیا کو کیا دلچسپی؟
اگر کرکٹ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں تو بات کھیل اور کھلاڑیوں تک محدود نہیں رہتی۔
اگر دنیا کے کھیلوں کا جائزہ لیا جائے تو کرکٹ کا شمار بڑے کھیلوں میں تو نہیں ہوتا، تاہم اگر اسی کھیل کے میدان میں حریف ممالک اتریں تو اس کے آگے فٹ بال کی بھی کوئی اہمیت نہیں رہتی۔
کرکٹ کے کھیل میں اگر ورلڈ کپ کا فائنل بھی ہو، اور دوسری جانب پاکستان اور بھارت کا عام میچ بھی ہو تو یہ میچ فائنل سے زیادہ اہم بن جاتا ہے۔
کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک میں آبادی کے لحاظ سے بھارت اور پاکستان نہ صرف بڑے ممالک میں شمار ہوتے ہیں، بلکہ ان کے درمیان ہونے والی میچ بھی صرف کھیل تک محدود نہیں رہتی۔
جب پاکستان اور بھارت کے 22 کھلاڑی ایک دوسرے کے مد مقابل ہوتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے ڈیڑھ ارب لوگ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔