عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر
چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے بہترین آل راؤنڈ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد آٹھ وکت سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
بھارت نے اوول میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے امیش یادو کی جگہ روی چندرہ ایشون کو شامل کیا گیا۔
بھارتی باؤلرز نے شروع سے ہی انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جس کے سبب ہاشم آملا اور کوئنٹن ڈی کوک کھل کر بیٹنگ کرنے میں ناکام رہے۔
دونوں کھلاڑیوں نے تیزی سے رنز بنانے کی کافی کوشش کی لیکن نپی تلی باؤلنگ کے سبب تیز رفتاری سے رنز نہ بنا سکے۔
اوپننگ بلے بازوں نے جنوبی افریقہ کو 76 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا اور آملا کو آؤٹ کر کے بھارتی ٹیم نے پہلی کامیابی حاصل کی۔
فاف ڈیو پلیسی اور ڈی کوک نے 40 رنز جوڑ کر اسکور کو 116 تک پہنچایا لیکن ڈی کوک کے آؤٹ ہوتے ہیں جنوبی افریقی بیٹنگ لائن زمین بوس ہو گئی۔