برمنگھم اسٹیڈیم میں 'کشمیر کی آزادی' کے نعرے
چمپیئنز ٹرافی کے میچ سےقبل کشمیری شائقین نےپاکستان کے حق میں جبکہ وادی میں بھارتی ظلم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان چمپیئنز ٹرافی 2017 کا ایک اہم میچ کھیلا جارہا ہےجہاں دونوں طرف کے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود ہے تاہم کشمیری شائقین نے آزادی کے بلند شگاف نعرے لگائے۔
برمنگھم اسٹیڈیم میں 24 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گنجائش ہے جہاں پاکستانی اور بھارتی تماشائی کھچاکھچ بھرے ہوئے ہیں اور اس میچ کے لیے شائقین کئی گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔
تماشائیوں نے گراؤنڈ میں پہنچتے ہی ہلہ گلا شروع کردیا جہاں تماشائیوں نے اپنی اپنی ٹیموں کے جھنڈے اپنے ساتھ لائے ہیں۔