کھیل

بھارت نے بنگلہ دیش کو 240 رنز سے آؤٹ کلاس کردیا

چیمپیئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 240 رنز سے شکست دے دی۔

چیمپیئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 240 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کیلئے اپنے خطرناک عزائم ظاہر کر دیے۔

لندن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو صرف 21 رنز پر روہت شرما اور اجنکیا راہانے پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد شیکھرا دھاون اور دنیش کارتھک نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کیلئے 100 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو بڑے اسکور کیلئے بنیاد فراہم کی۔

دنیش کارتھک اور اختتامی اوورز میں ہردک پانڈیا کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے مشکل وکٹ پر 324 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔

بھارت کی جانب سے کارتھک نے 94، شیکھرا دھاون نے 60 اور پانڈیا نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

جواب میں پاکستان کے خلاف 342 رنز کا مجموعہ بنانے والے بنگلہ دیشی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم محض 84 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

بنگلہ دیشی ٹیم کے آٹھ بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے اور مصدق حسین 24 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار اور امیش یادو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم نے 20 رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔