تعلیم اور صحت کے بجٹ بھی بڑھ گئے
وفاقی بجٹ میں تعلیم کے لیے 90ارب 51 کروڑ روپے جبکہ صحت کے 12 ارب 48 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے 18-2017 کے بجٹ میں تعلیم کے لیے 90 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ روپے جبکہ صحت کے لیے 12 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔
تعلیم اور صحت کے بجٹ میں اضافہ تو کیا گیا ہے تاہم اس شعبے کے مبصرین اس سے کئی گنا زیادہ اضافے کی تجاویز دیتے رہے ہیں۔
تعلیم
وفاقی حکومت نے تعلیم کے لیے بجٹ میں 6.1 فیصد کا اضافہ تجویز کیا ہے، جو کہ 73 کروڑ 90 لاکھ روپے بنتا ہے۔