پولورائڈ کیمرے کا ڈیجیٹل جنم
اس کیمرے میں ڈیجیٹل اور فزیکل فوٹوگرافی کو ملا دیا گیا اور یہ 3 انچ بائی 4 انچ کی تصاویر پرنٹ کرتا ہے۔
80 اور 90 کی دہائی میں سیاحتی مقامات پر فوٹوگرافر پولورائڈ کیمرے کے ساتھ گھومتے تھے اور پیسے لے کر فوری طور پر تصویر کھینچ کر دے دیتے تھے اور اب اس کمپنی نے اپنی اس ڈیوائس کو جدید روپ میں ڈھال دیا ہے۔
اپنی کمپنی کے 80 سال مکمل ہونے پر پولورائڈ نے پولورائڈ پوپ نامی کیمرہ لاس ویگاس میں سی ای ایس نمائش میں متعارف کرایا جو ماضی کی طرح فوری تصویر پرنٹ کردیتا ہے۔
مگر اب اس میں ڈیجیٹل اور فزیکل فوٹوگرافی کو ملا دیا گیا ہے اور یہ 3 انچ بائی 4 انچ کی تصاویر انک لیس زنک فوٹو پیپر پر پرنٹ کرتا ہے۔
پولورائڈ پوپ ماضی کے کیمروں جیسا ہی ہے مگر اس میں ڈیجیٹل فوٹوگرافی کا اضافہ موجود ہے اور آپ کسی بھی فارمیٹ میں تصاویر لے سکتے ہیں۔