پاکستان

حکومتی رویہ 'روم جل رہا تھا، نیرو سو رہا تھا' کے مترادف، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی صورتحال تو یہ ہے نیرو سو رہا ہے اور روم جل رہا ہے ۔

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے حکمرانوں کو جاگنے کی ضرورت ہے۔

سراج الحق نے اسلام آباد کی صورتحال کو قدیم روم کی تباہی سے پہلے کی صورتحال جیسا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی صورتحال تو یہ ہے "روم جل رہا تھا، نیرو سو رہا تھا"۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ نہ کرنے والے حکمرانوں کو حکومت کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی حکمرانی صرف اپنے گھروں تک محدود ہوگئی ہے اور انہیں اپنے غاروں سے نکلنا چاہیے۔

انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ جمہوریت بچانے کیلئے لچک کا مظاہرہ کیا جائے۔