بجٹ میں بدعنوان افراد کو نوازا گیا، عمران
عمران خان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کرپٹ اوربدعنوان افرادکوچھوٹ دی گئی جب کہ چھوٹے صوبوں میں پنجاب کےخلاف نفرت پیداہورہی ہے
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نئے وفاقی بجٹ میں صرف بدعنوان افراد کو نوازا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے بجٹ اور حکومت کی پالیسیوں کوشدیدتنقیدکانشانہ بنایا۔
عمران خان نے کہا کہ بجٹ میں کرپٹ اوربدعنوان افرادکوچھوٹ دی گئی اور ایسے بجٹ سے چھوٹے صوبوں میں پنجاب کےخلاف نفرت پیداہورہی ہے۔"
انہوں نے کہاکہ لوگ تڑپ رہے ہیں کیونکہ بجلی کےبل دگنے کردیے گئے ہیں جب کہ لوڈشیڈنگ جوں کی توں ہے ۔
عمران خان کاکہناتھا ملک کوایک خاندان چلارہاہے۔
انہوں نے نوازشریف کے بیرون ملک دوروں کوفضول خرچی قراردیتے ہوئے سادگی اختیارکرنے کامطالبہ کیا۔