پاکستان

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی قیصر جمال کی رکنیت بحال

الیکشن ٹریبونل نے غلط انتخابی نشان الاٹ ہونے کی شکایت پر قیصر جمال کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قیصر جمال کی رکنیت بحال کر دی ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے غلط انتخابی نشان الاٹ ہونے کی شکایت پر قیصر جمال کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق جمعرات کو جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں سپريم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے قیصر جمال کی رکنیت معطل کیے جانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے قیصر جمال کی رکنیت بحال کر دی ۔

قیصر جمال این اے سينتاليس فاٹا سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے –