پاکستان

ایف آئی اے کی رپورٹ سے متعلق مشرف کی درخواست منظور

سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر رپورٹ مشرف کے وکیل کے حوالے کی جائے۔
Welcome

اسلام آباد: سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کی والی خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹ سے متعلق سابق صدر کی درخواست منظور کرلی۔

جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نے پرویز مشسف غداری کیس کی سماعت جمعرات کی صبح کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹ مہیا کرنے پر گزشتہ سماعت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کو پرویز مشرف کے وکیل کے حوالے کیا جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ 22 مئی سے شہادتیں قلمند کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے کی رپورٹ وہ رپورٹ فراہم کی جائے جس کے تحت ان کے مؤکل کے خلاف غداری کی کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔

انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ اس حوالے سے تمام دستاویزات پیش کی جائیں۔