لائف اسٹائل

سن سِلک فیشن ویک

پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کے زیر تحت شو کے دوسرے روز مختلف کمپنیوں نے اپنے ملبوسات پیش کئے۔

پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کے زیر تحت سن سِلک فیشن ویک کے دوسرے روز مختلف کمپنیوں نے اپنے ملبوسات پیش کئے، ہائی اسٹریٹ فیشن برانڈز جن میں ٹیکسٹائل فیشن ہاؤسز بھی شامل تھے، نے اپنے ڈیزائن پیش کئے۔

دوسرے دن دوپہر کا شو عروج احمد اور کیسیریا پریٹ سمیت ڈیزائنر پریٹ اے پورٹر کے نام رہا، جبکہ شام کو دیپک پروانی، شہلا چتور، ایلن، حنا بٹ سمیت دیگر ڈیزائنرز ایکشن میں نظر آئے۔