بیساکھی کا میلہ شروع
یہ تہوار ہر سال چودہ اپریل کو منایا جاتا ہے اور دنیا بھر میں رہنے والے سکھوں کے لیے انتہائی مقدس سمجھا جاتا ہے۔
سکھ برادری کا مذہبی تہوار 'بیساکھی'گزشتہ روز حسن ابدال میں شروع ہوگیا، دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری گورو دوارہ پنجہ صاحب جمع ہوگئے ہیں۔جس کے لیے سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں، بیساکھی کے موقع پر مقدس رسم کے طور پر ہر یاتری اپنا ہاتھ پنجے کے نشان پر رکھتا ہے ۔