ملٹی میڈیا

انڈیا میں اجتماعی شادیاں

احمدآباد میں ہونے والی اس تقریب کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جو خود شادی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

ہندوستان کے شہر احمد آباد میں مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 181 جوڑوں کی شادی ہوئی، اس تقریب کا انعقاد ریاست گجرات کے ایک ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا، معاشرے کے کمزور طبقوں کے افراد جو بڑے پیمانے پر روایتی جہیز، تقاریب اور مہنگے تحفے دینے سے قاصر ہیں یہ سماجی تنظیم ایسے لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔