بچیوں کے تحفظ کیلئے بولی وڈ شو
ہندوستان میں خواتین و بچیوں پر مظالم کے خلاف اب بولی وڈ اسٹارز بھی اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں خواتین و بچیوں پر مظالم کے خلاف اب بولی وڈ اسٹارز بھی اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، اسی سلسلے میں ممبئی میں بچیوں کے تحفظ و ترقی کے حوالے سے ایک فیشن شو منعقد ہوا، جس میں ڈیزائنر منیش ملہوترا کے تیار کیے گئے ملبوسات پر فلمی پریوں کی ریمپ واک نے چارچاند لگا دیئے۔