کھیل

'مرد کرکٹروں کی جملے بازی پریشان نہیں کرتی'

آئی سی سی پینل میں شامل پہلی خاتون امپائر کیتھی کراس کا خیال ہے کہ مردوں کے کرکٹ میچوں میں امپائرنگ مشکل کام نہیں۔

ممبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پہلی خاتون امپائر کیتھی کراس کا خیال ہے کہ مردوں کے کرکٹ میچوں میں امپائرنگ ان کے لیے مشکل نہیں ہوگا۔

مردوں کی دو کلب ٹیموں کے درمیان میچ میں اپمائرنگ کے بعد ویلنگٹن، نیوزی لینڈ سے ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو میں کراس نے آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل میں شمولیت کو اپنا اعزاز قرار دیا۔

'میرا چناؤ نا صرف میرے تجربہ میں اضافہ کا سبب ہو گا بلکہ اس سے مجھے مزید مواقع بھی ملیں گے'۔

کراس کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کرکٹ مقابلوں میں اپمائرنگ کا وسیع تجربہ رکتھی ہیں اور اب وہ خواتین کرکٹ کے علاوہ آئی سی سی کرکٹ لیگ کے 6-3 ڈیوژنز میں تقرری کی اہل ہو چکی ہیں۔

ستاون سالہ کراس کا کہنا ہے کہ انہیں مرد کھلاڑیوں کے اپنے حریفوں پر نازیبا فقرے بولنے سے کوئی مسئلہ یا شرمندگی نہیں ہوتی۔

'میرا کام کھیل کی اصل روح کے مطابق میچ کو یقینی بنانا ہے'