ملٹی میڈیا

ممبئی کی پہلی مونو ریل

پہلے مرحلہ میں چھ ٹرینیں چلائے گی جبکہ دوسرے مرحلہ میں مزید دس ٹرینوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

ملک کی پہلی مونوریل خدمات کا آغاز ممبئی میں یکم فروری سے ہوگا, جو وڈالا، چمبور روٹ کی 8.9 کلو میٹر طویل راہداری پر چلائی جائے گی حالانکہ اس کا آغاز دو سال قبل ہی ہونے والا تھا لیکن کچھ تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر یہ پراجیکٹ دو سال تاخیر کا شکار ہوگیا۔ وزیراعلیٰ مہاراشٹرا پرتھوی راج چوہان یکم فروری کو اس کا افتتاح کریں گے اور عوام کے لئے اس کا باقاعدہ آغاز 2 فروری سے ہوگا۔