لائف اسٹائل

تعلیم ادھوری چھوڑنے والی بولی وڈ حسینائیں

خواتین کے تحفظ کیلئے موبائل ایپلیکشن کی حمایت کے بعد بے بو 2014 میں تعلیم کے شعبے پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔

دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے کافی کوششیں کی جاتی ہیں اور ہندوستان میں بھی بولی وڈ فنکار اور کھلاڑیوں سمیت معروف شخصیات یہ پیغام دیتے نظر آتے ہیں، مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ بولی وڈ کی خوبصورت اداکارائیں یوں تو دلفریب اداؤں اور اپنے کام کی وجہ سے مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہی ہیں لیکن ان میں بیشتر خود زیادہ تعلیم یافتہ نہ ہونے کے باوجود اپنے شعبے میں کامیابیاں سمیٹنے میں کامیاب نظر آتی ہیں۔