پاکستان

بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کی زیر نگرانی کرائے جائیں، عمران

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بلدیاتی انتخابات عدلیہ کےزیرانتظام کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بلدیاتی انتخابات عدلیہ کےزیرانتظام کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتکابات کے لیے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرا رہی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی زیر نگرانی نہ کرائے گئے تو وہ اس تمام عمل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف بائیس دسمبر کو مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی، احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے اور ہمیں اس سے روعکا گیا تو روکنے والے خود ذمے دار ہوں گے۔

پاکستان کرکت ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ ۔جمہوریت میں ایک خاندان کی حکومت نہیں ہوتی لیکن پنجاب میں تعلیم دیکھے بغیر میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے خاندان کے افراد کو بڑے بڑے عہدوں سے نوازا جا رہا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عمران کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے لیے بائیو میٹرک سسٹم لارہے ہیں جبکہ چار حلقوں میں دوبارہ ووٹنگ کے لیے وہ پیر کو بذات خود سپریم کورٹ جائیں گے۔