لائف اسٹائل

سو کروڑ کلب

چنائی ایکسپریس نے تو دوسو کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں جگہ بنائی۔

ماضی میں بولی وڈ میں چند لاکھ یا کروڑ پر ہی فلموں کو ہٹ، سپر ہٹ یا بلاک بسٹر قرار دے دیا جاتا مگر اب ایسا نہیں۔ موجودہ عہد میں سو کروڑ کلب میں داخل ہونے والی فلمیں ہی بمشکل سپرہٹ کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوپاتی ہیں اور سال 2013 ہندی فلم انڈسٹری کے لئے نیک شگون ثابت ہوا ہے۔ اس سال سب سے زیادہ ریکارڈ فلموں نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا جن کی تعداد سات ہے۔