• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

جاوید ہاشمی نے نواز شریف کو اپنا رہنما قرار دینے کا بیان واپس لے لیا

شائع June 9, 2013

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما جاوید ہاشمی نے نواز شریف کو اپنا لیڈر قرار دینے کا بیان واپس لے لیا ہے۔ فائل تصویر
پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما جاوید ہاشمی نے نواز شریف کو اپنا لیڈر قرار دینے کا بیان واپس لے لیا ہے۔ فائل تصویر

ملتان: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنما جاوید ہاشمی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں دیئے گئے اپنے اس بیان کو واپس لے رہے ہیں جس میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ نون ( پی ایم ایل این) کے رہنما نواز شریف کو اپنا لیڈر قرار دیا تھا۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بیان سے ان کے حلقے کے ووٹر اور دیگر حامی ناراض ہوئے ہیں اور اسی لئے وہ اپنا یہ بیان واپس لے رہے ہیں۔

لیکن جاوید ہاشمی نے ٹی وی چینلز کے بعض میڈیا اینکرز پر اس معاملے کو بڑھانے اور ہوا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

جاوید ہاشمی کے بیان نے ان کے پارٹی رہنماؤں، حامیوں اور کارکنوں کو اس وقت ششدر کردیا تھا جب بدھ ( پانچ جون) کو انہوں نے قومی اسمبلی میں نواز شریف کے وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر انہیں اپنا قائد قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے نواز شریف کو ہمیشہ اپنا لیڈر مانا ہے۔ بعض تجزیہ نگاروں نے اسے ہاشمی کی اپنی جماعت پی ٹی آئی سے ناراضگی کا اشارہ قرار دیا تھا۔

لیکن اتوار کے روز انہوں نے اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ان کے لیڈر ہیں اور وہ ملک میں نئے سیاسی نظام لانے کیلئے ان کی کوششوں کے معترف ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Jun 09, 2013 02:12pm
یۂ ایک منتشر ذہن کی نشانی هے اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ اور یہی بیماری ملک کے اکثر لیڈروں میں پائی جاتی هے پشتو ایک کہاوت هے کۂ سب کچھ ممکن هے لیکن زبان سے نکلی هوئی بات واپس نہیں هو سکتی

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024