• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلوچستان سے ابھی بھی مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں، اختر مینگل

شائع June 8, 2013

سردار اختر مینگل۔ اے پی پی تصویر

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف حصوں سے ابھی بھی مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں۔

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے سردار اختر مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سردار مینگل نے بتایا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور رہنماؤں کی جانب سے متعدد دعوؤں کے باوجود بلوچ سیاسی کارکنوں کو پکڑا جارہا اور ان کی لاشیں مل رہی ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ نے حالیہ الیکشن کو دھاندلی اور صحیح نمائندوں کو پارلیمنٹ سے دور رکھنے کی سازش قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کی فتوحات کو شکست میں تبدیل کر دیا گیا اور الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسران نتائج کے اعلان میں تاخیری حربے استعمال کرتے رہے۔

اختر مینگل نے کہا کہ ہم نے تمام تر تحفظات کے باوجود انتخابات میں حصہ لیا، لوگوں نے ہمیں ووٹ بھی دیا لیکن انہیں صحیح نمائندوں سے محروم کر دیا گیا۔

جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ نے سردار مینگل کی شکایات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی پالیسیوں نے بلوچستان کو آگ اور خون کے کھیل میں دھکیل دیا، حکمرانوں کو بلوچ عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

اس موقع پر لیاقت بلوچ نے سردار اختر مینگل کو لاہور آنے کی بھی دعوت دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024