• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پبلک ٹرانسپورٹ ویگنوں میں سی این جی بھرنے پر پابندی

شائع June 7, 2013

فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

 اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے پبلک ٹرانسپورٹ ویگنوں میں سی این جی بھرنے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ اس کا اطلاق چھتوں پر نصب سلینڈروں والی گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔

سرکاری مراسلے کے مطابق، سیٹوں کے نیچھے نصب سلینڈروں میں سی این جی بھرنا غیر قانونی ہے۔

اوگرا حکام نے بتایا کہ تمام چیف سیکرٹریز، چیف کمشنر اسلام آباد کو پابندی کے خط ارسال کردیے ہیں۔

خط میں اوگرا کی چھاپہ مار ٹیموں کو ہدایات نہ ماننے والے اسٹیشنوں کے کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے 22 سی این جی اسٹیشنوں کے کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب چئیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ ویگنوں میں سی این جی اوگرا رولز 1992 کے مطابق بھری جا رہی ہے

ان کا کہنا تھا کہ سی این جی رولز کے باوجود پابندی عائد کرنا خلاف قانون ہے اور کوئی نیا رول یا قانون بنایا گیا ہے تو انہیں آگاہ کیا جائے۔

غیاث پراچہ نے بتایا کہ وزارت پیٹرولیم اور اوگرا سے وضاحت مانگی ہے لیکن جواب نہیں ملا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024