• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پارلیمنٹ سے براہ راست: نواز شریف کو 244 ووٹ

nationalassembly-app-670x430
قومی اسمبلی کا ایک منظر۔ فائل فوٹو۔

17:02:نومنتخب وزیراعظم نوازشریف ایوان صدر پہنچ گئے.

16:11: قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

15:05: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کے فلور سے خطاب کیا۔

14:36: پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور متحدہ قوومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے بھی قومی اسمبلی کے اراکین سے خطاب کیا۔

14:30: تحریک انصاف ایک مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرےگی، مخدوم جاوید ہاشمی۔

14:29: حکومت کے بہتر کام پر ساتھ دیں گے، رہنما تحریک انصاف مخدوم جاوید ہاشمی۔

14:29: امید ہے نئی حکومت چھوٹے صوبوں کوزیادہ نمائندگی دےگی، مخدوم جاوید ہاشمی۔

14:28: نئے صوبوں کو چھوٹے صوبوں سے طاقت ملے گی،مخدوم جاوید ہاشمی۔

14:27: ڈرون حملوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا جائے گا، مخدوم جاوید ہاشمی۔

14:27: پاکستان کو طاقت چھوٹے صوبوں سے ملے گی، مخدوم جاوید ہاشمی۔

14:26: عمران خان کا کہنا ہے ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں، مخدوم جاوید ہاشمی۔

14:25: دعاگو ہوں پاکستان میں جمہوری عمل جاری رہے، مخدوم جاوید ہاشمی۔

14:25: ہم نے پارٹی انتخابات کراکر نئی جمہوری روایت کی بنیاد رکھی، مخدوم جاوید ہاشمی۔

14:24: اختلاف رائے اپنی جگہ نوازشریف میرے لیڈر تھے، مخدوم جاوید ہاشمی۔

14:23: نواز شریف کی کامیابی پاکستان کی کامیابی سے منسوب ہوچکی ہے، جاوید ہاشمی۔

14:22: جمہوریت ہی پاکستان کو قائم رکھ سکتی ہے، رہنما تحریک انصاف۔

14:22: آج کا دن پاکستان کے لئے آج ایک تاریخی دن ہے، مخدوم جاوید ہاشمی۔

14:21: دل کی گہرائیوں سے وزیراعظم نوازشریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مخدوم جاوید ہاشمی۔

14:18: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کا قومی اسمبلی میں خطاب شروع ہوگیا۔

14:16: کراچی تاریخ کے تاریک ترین دور سےگزر رہا ہے، مخدوم امین فہیم۔

14:14: نئی حکومت سےمطالبہ ہےکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبےپرعمل کرائے،امین فہیم۔

14:14: آئی جے آئی کیس میں بڑے بڑے بزرگوں کے نام سامنے آئے، مخدوم امین فہیم۔

14:12: پاکستان کی سیاست سےایجنسیوں کاعمل دخل ختم ہوناچاہیے،مخدوم امین فہیم۔

14:11: توقع ہے تھرکول کے ذریعے نئی حکومت سستی بجلی بنائےگی، مخدوم امین فہیم۔

14:11: کراچی کے حالات بھی بہت خراب ہیں، رہنما پیپلز پارٹی۔

14:10: پی پی نے اپنے دور حکومت میں اخلاق و محبت سے چلنےکی روایت ڈالی، مخدوم امین فہیم۔

14:10:  امی دہے نئی حکومت قوم کو لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی سے چھٹکارا دلائے گی،امین فہیم۔

14:08: پیپلزپارٹی نےآمریت کےکالےقانون کوختم کیا،مخدوم امین فہیم۔

14:07: پی پی کے دور میں ایک بھی سیاسی شخصیت جیل نہیں گئی، مخدوم امین فہیم۔

14:05: ایک سول حکومت دوسری سول حکومت کو اقتدارمنتقل کررہی ہے، رہنما پیپلزپارٹی۔

14:04: 18ویں، 19ویں اور 20ویں ترامیم کا کریڈٹ پی پی پی کو جاتا ہے، امین فہیم۔

14:04: پاکستان میں جمہوریت میچور ہوئی، مخدوم امین فہیم۔

14:02: نوازشریف نے تیسری بار وزیراعظم کاحلف اٹھایا، یہ کریڈٹ پی پی کا ہے،امین فہیم۔

14:00: پاکستان میں جمہوریت نے قدم جمالیے ہیں،امین فہیم۔

13:59: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امین فہیم کا قومی اسمبلی میں خطاب شروع ہوگیا۔

13:48: کسی خیالی جنت کا نقشہ پیش نہیں کروں گا، وزیراعظم نوازشریف۔

13:45: اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کا وقت آگیا ہے، نوازشریف۔

13:43: فہمیدہ مرزا کا کردار بحیثیت اسپیکر قابل تعریف ہے، نوازشریف۔

13:42: ڈرون کےمعاملے پرسب کو مل کرمتفقہ لائحہ عمل طے کرنا ہوگا، نواز شریف۔

13:42: ڈرون حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، نواز شریف۔

13:40: پہلی مرتبہ بلوچستان کی حقیقی قیادت کو اقتدار ملا ہے ،نوازشریف

13:38: تبدیلی کے سفر میں عوام، ایوان اور میڈیا کا ساتھ چاہیے، نواز شریف۔

13:36: تمام تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی، نوازشریف۔

13:35: کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، نواز شریف۔

13:34: حقیقی تبدیلی کے لئے بنیادی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے، نواز شریف۔

13:33: ملک کو مضبوط انفراسٹرکچر دیں گے، نوازشریف۔

13:33: زرعی، صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے، نواز شریف۔

13:32: محدود وسائل کے باوجود مسائل سے بھرپور جنگ لڑیں گے، نواز شریف۔

13:32: وزارت عظمیٰ کا ایک ایک لمحہ امانت ہے، نوازشریف۔

13:32: پاکستان کی تقدیر بدلنے کےلئے چین سے نہیں بیٹھوں گا، نواز شریف۔

13:31: قوم کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملک کی معیشت بہت خراب ہے، نوازشریف۔

13:31: قوم سے ہمیشہ سچ بولوں گا، نومنتخب وزیراعظم۔

13:30: لوڈشیڈنگ، بے روزگاری اوردہشتگردی ،کرپشن کا چیلنج قبول کرتے ہیں، نواز شریف۔

13:30: اب کسی آئین شکنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، نواز شریف۔

13:28: حکومتیں عوام کے ووٹ سے آنا اور جانا چاہیئے ، نومنتخب وزیراعظم۔

13:27: اپنے عمل سے نیا سیاسی کلچر بنا رہے ہیں، نوازشریف۔

13:27: بطور اپوزیشن بھی نیا جمہوری کلچر دیا، نوازشریف۔

13:26: فرینڈلی اپوزیشن کےطعنوں کےباوجودسابق حکومت کومدت پوری کرنےدی، نوازشریف۔

13:26: انہوں نے کہا کہ پاکستان سنگیں مسائل سے دوچار ہے۔

13:25: ن لیگ کے قائد کا کہنا ہے کہ عوام اور ایوان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے ووٹ دینے والے تمام ووٹرز کو مبارک باد بھی دی۔

13:24: نواز شریف کا کہنا ہے کہ وقت نے ثابت کردیا کہ پاکستان اورجمہوریت لازم اورملزوم ہیں اور جمہوریت کی روشن راہ کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں۔

13:22: نواز شریف نے کہا کہ آمریت کی وجہ سے ہی ملک ٹوٹا اور وفاق کی اکائیاں ایک دوسرے سے دور ہوئیں جس سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچا۔

13:22: نواز شریف کا اس موقع پر کہنا ہے کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کا انحصار آئین کی بالادستی میں ہے۔

13:21: نو منتخب وزیراعظم نوازشریف کا قومی اسمبلی سے پہلا خطاب شروع ہوگیا۔

13:19: امین فہیم نے 42 جبکہ جاوید ہاشمی نے 31 ووٹ حاصلی کیے۔

13:18: نوازشریف 244 ووٹ لے کر پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

13:11: اطلاعات کے مطابق، مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی پالیمنٹ نہیں آئے۔

13:09: اسپیکر ایاز صادق نو منتخب وزیراعظم کا اعلان کریں گے۔

13:07: ارکان قومی اسمبلی کولابیوں سےاسمبلی ہال میں واپس آنے کی ہدایت کردی گئی۔

13:05: لابیوں سے ارکان قومی اسمبلی کی واپسی کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

13:01: قائد ایوان کے انتخاب کیلیے ووٹنگ مکمل، گنتی شروع۔ اراکین اسمبلی ہال میں واپس آنے لگے۔

12:53: کسی بھی امیدوار کو  وزیراعظم بننے کے لیے قومی اسمبلی اراکین کے 172 ووٹ درکار ہیں۔

12:34: قومی اسمبلی میں نواز شریف کی حمایت کرنے والے اراکین لابی اے، امین فہیم کی حمایت کرنے والے لابی بی جبکہ جاوید ہاشمی کی حمایت کرنے والے اراکین لابی سی میں جائیں گے۔

12:32: مختلف ممالک کے سفیر بھی قومی اسمبلی میں موجود ہیں۔

12:19: قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوگیا.

12:16: اسیپکر نے گیلری میں بدنظمی پر ایوان سے معذرت کرلی۔

12:15: شاہ محمود قریشی نے فلور پر بات کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آج کے ایجنڈے پر پورا اعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پریس گیلری کے واقعے پر انہیں افسوس ہوا۔

12:10: مولانا فضل الرحمان سمیت چار نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا۔

12:08:اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع.

12:06: نواز شریف قومی اسمبلی پہنچ گئے۔

11:05: مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد پریس گیلری میں داخل، کئی صحافی پریس گیلری میں پھنس گئے۔

11:03: شیخ رشید قومی اسمبلی پہنچ گئے۔

11:00: اے این پی نے نواز شریف کی حمایت کا اعلان کردیا۔

10:50: مسلم لیگ نواز کے ارکان نے قومی اسمبلی شیخ آفتاب کو پارٹی کا چیف وپ مقرر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اس سے قبل بھی اس عہدے پر خدمات سرانجام دی ہیں۔

10:49: ن لیگ کی پارلیمانی اجلاس ختم۔ نواز شریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کے لیے پر امید۔

10:46: مخدوم امین فہیم قومی اسمبلی پہنچ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کے لیے نواز شریف کے حق میں دستبردار نہیں ہوں گے۔

10:41: ن لیگ کا پارلیمانی اجلاس جاری۔

10:28: جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی پہنچ گئے۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ انکی پارٹی نواز شریف کو ووٹ دے گی۔

10:27: نواز شریف ابھی بھی پنجاب ہاؤس میں موجود۔

10:26: تحریک انصاف کے جاوید ہاشمی قومی اسمبلی پہنچ گئے۔

10:24: حمزہ شہباز قومی اسمبلی پہنچ گئے۔

10:23: پارلیمنٹ میں داخل ہوتے ہوئے نواز شریف نے اپنا روایتی "شیر" کا نعرہ لگایا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024