ایشز کا نتییجہ پیٹرسن پر منحصر ہے، شین وارن

سابق آسٹریلین اسٹار اسپینر شین وارن کا کہنا ہے کہ اگر انگلش کرکٹر کھلاڑی کیون پیٹریسن ایشیز سیریز میں انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل نہیں ہوئے تو فتح آسٹریلین ٹیم کی ہو گی۔
انگلینڈ نے 2010-11 کی ایشز میں 3-1 سے شاندار فتح حاصل کی تھی اور حالیہ دورہ ہدنوستان کے دوران آسٹریلیا کی ٹیسٹ میچز میں 4-0 سے شکست کے بعد ان کی ایشز میں فتح کا امکان انتہائی معدوم نظر آتا ہے۔
کہنی کی انجری کا شکار کیون پیٹرسن آئندہ ماہ ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت نہیں کر پائیں گے تاہم ان کی جولائی میں ہونے والی ایشز سیریز میں واپسی متوقع ہے۔
وارن نے اسکائی اسپورٹس نیوز کو بتایا کہ اگر کیون پیٹرسن ایشز کے لیے دستیاب نہیں ہوتے ہیں تو میرے خیال میں کینگروز سیریز جیت جائیں گے۔
وارن نے اپنے ہیمپشائر کے ساتھی کھلاڑی کے بارے میرے خیال میں وہ انگلینڈ کے لیے اتنا بڑا کھلاڑی ہے کہ ہر کسی کی توجہ اسی پر مرکوز ہو گی۔
انگلستان نے رواں ہفتے نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2-0 سے شکست دے کر اپنی فارم کا عندیہ دیا ہے تاہم سابق بہترین لیگ اسپنر کا ماننا ہے کہ مائیکل کلارک کی زیر قیادت آسٹریلین بھی سرپرائز دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
سن 2007 میں ریٹائر ہونے والے ایک ہزار سے زائد وکٹوں کے حامل اسپنر نے کہا کہ انگلینڈ بلاشبہ فیورٹ ہے، وہ بہترین کرکٹ کھیل کر رہے ہیں اور ایلسٹر کک بہترین انداز میں قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ اگر آسٹریلین بورڈ صحیح کھلاڑیوں کا انتخاب کرے اور وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں تو یقیناً ہمیں ایشز میں کچھ حیرت انگیز نتائج دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔