سرفراز شاہ قتل کیس: سزا کے خلاف فیصلہ محفوظ
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سرفراز شاہ قتل کیس کے ملزمان کی سزاوں کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوط کرلیا ہے۔
سرفراز شاہ قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزائے موت پانے والے رینجرز اہلکار شاہد ظفر ،جبکہ عمر قید پانے والے محمد افضل ،بہاالرحمان ،منٹھار علی ،محمد طارق اور افسر خان نے سزاؤں کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جو سزائیں دی گئی ہیں اس میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
اپیل میں کہا گیا تھا کہ مدعی کے معاف کرنے کے بعد انکی سزائے موت کو معاف کردیا جائے۔
دوسری جانب سرکاری وکیل کا موقف تھا کہ ملزمان کو سزائیں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دی گئ ہیں لہذا ان میں صلح نامہ نہیں ہوسکتا۔