• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

قائم علی شاہ تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب

شائع May 30, 2013

فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید قائم علی شاہ کو تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب کر لیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں ہونے والے سیشن کے دوران قائد ایوان کے لیے ووٹنگ کی گئی جس میں قائم علی شاہ نے 86 ووٹ حاصل کیے۔

نو منتخب اسپیکر سندھ اسمبلی آغاز سراج درانی نے قائم علی شاہ کے بطور وزیر اعلیٰ انتخاب کا اعلان کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

قائم علی شاہ اس سے قبل 1988 اور 2008 میں بھی وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائض رہ چکے ہیں۔

اس سے قبل سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما آغا سراج درانی کو اسپیکر اور شہلا رضا کو ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا گیا تھا۔

جمعرات کے روز ہونے والے اجلاس کے دوران نو منتخب اسپیکر آغا سراج درانی سے سبکدوش ہونے والے اسپیکر نثار کھوڑو نے حلف لیا۔

درانی کو ستاسی ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل امیدواروں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے خواجہ اظہار الحسن نے اڑتالیس اور مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے عرفان اللہ مروت نے اٹھارہ ووٹ حاصل کئے۔

اسپیکر منتخب ہونے کے بعد آغا سراج درانی نے ارکان کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

سبکدوش ہونے والے اسپیکر نثار کھوڑو نے نئے اسپیکر کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سندھ اسمبلی آج شام اپنے قائد ایوان کا انتخاب بھی کرے گی۔

اس سے قبل گزشتہ روز کو عام انتخابات کے بعد سندھ اسمبلی کے پہلے اجلاس میں سابق اسپیکر نثار کھوڑو نے 154 نو منتخب ارکان سے حلف لیا تھا۔

واضح رہے کہ گیارہ مئی کے عام انتخابات کے بعد پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے  کہ جب  ایک سویلین حکومت اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اقتدار دوسری حکومت کو منتقل کررہی ہے۔

سندھ کے سابق وزرائے اعلیٰ کی فہرست:

sindh cms

sindh cms 2

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024