• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

تاپی گیس پائپ لائن کا منصوبہ 2017 میں مکمل ہوگا

شائع May 29, 2013

تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ دوہزارسترہ میں مکمل ہوگا۔ فائل تصویر رائٹرز
تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ دوہزارسترہ میں مکمل ہوگا۔ فائل تصویر رائٹرز

اسلام آباد : ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، انڈیا، یعنی تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے ملک کو سالانہ 3.2 ارب کیوبک فٹ گیس دستیاب ہوگی۔

یہ  منصوبہ 2017ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ کے مطابق ترکمانستان سے سالانہ 3.2 بلین کیوبک فٹ گیس کے حصول کیلئے 1680 کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پائپ کا قطر 56 انچ ہوگا۔ پائپ لائن ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان اور یہاں سے انڈیا  تک جائے گی۔

ابتدائی طور پر منصوبے پر اخراجات کا تخمینہ 3.3 ارب ڈالر تھا جبکہ 2008ء میں اخراجات کا تخمینہ 7.6 ارب ڈالر لگایا گیا۔ دسمبر 2010ء میں ترکمانستان میں منعقدہ تاپی کانفرنس کے موقع پر منصوبہ کے ممبر ممالک کے سربراہان نے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ منصوبہ کی تکمیل سے ملک میں گیس کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024