• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:34pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:39pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:34pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:39pm

سندھ اسمبلی: 158 اراکین نے حلف اٹھالیا

شائع May 29, 2013

سندھ اسمبلی کا ایک منظر۔ فائل تصویر
سندھ اسمبلی کا ایک منظر۔ فائل تصویر

 کراچی: سندھ اسمبلی کے 158 نو منتخب اراکین نے بدھ کے روز رکنیت کا حلف اٹھالیا ہے۔

واضح رہے کہ گیارہ مئی کے عام انتخابات کے بعد پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سویلین حکومت اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اقتدار دوسری حکومت کو منتقل کررہی ہے۔

سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار کھوڑو نے اراکین سے حلف لیا۔ بعد ازاں اجلاس کو کل صبح نو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (پی ایم ایل ایف) اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کیساتھ پہلی مرتبہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان بھی پہنچے۔

نو منتخب اراکین نے حلف تین مختلف زبانوں اردو، سندھی اور انگریزی میں اٹھایا جبکہ رول پر دستخط بھی کیے۔

پیپلرپارٹی نے سندھ کی وزارت اعلٰی کا منصب پھر سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ اسمبلی کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف سے آغا سراج درانی کو اسپیکر اور شہلا رضا کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا گیا ہے۔

اسپیکر نثار کھوڑو نے بتایا کہ نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل کیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد چوراسی، ایم کیو ایم کے اڑتالیس، فنکشنل مسلم لیگ کے دس، ن لیگ کے چار اور تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد تین ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 مارچ 2025
کارٹون : 28 مارچ 2025