طالبان نے لاہورحملے کی ذمہ داری قبول کرلی

لاہور: نامعلوم مسلح افراد نے لاہور کی ایک عمارت میں گھس کر فائرنگ کر کے آٹھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک جبکہ نو کو زخمی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے اچھرہ کے علاقے میں واقع عمارت کو نشانہ بنایا جہاں تقریباً پینتیس پولیس اہلکار اور جیل خانہ کے اہلکار رہائش پزیر تھے۔
حملے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر اہلکاروں کا تعلق خیبر پختونخواہ سے تھا جو تربیت کے غرض سے شہر میں مقیم تھے۔
پولیس کے مطابق حملے کے وقت تمام اہلکار سو رہے تھے۔ پولیس کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید حملے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب میں گزشتہ تین روز میں سیکورٹی اہلکاروں پر یہ دوسرا حملہ تھا۔
اس سے قبل وزیر آباد کے علاقے میں قائم ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیا گیا تھا جس میں سات سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔