خضدار: چیک پوسٹ حملے میں ایک اہلکار ہلاک
کوئٹہ: پیر کے روز بلوچستان کے ایک اہم ضلع خضدار میں نامعلوم حملہ آوروں نے لیویز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں ایک نیوی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔
ایک لیوی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ دو موٹرسائیکلوں پر چار عسکریت پسند نے گریشہ چیک پوسٹ پر آکر اندھا دھند فائرکھول دئیے۔ چیک پوسٹ پر موجود دو اہلکاروں میں سے ایک ہلاک ہوگیا اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔
واردات کے بعد دہشتگرد موقع سے باآسانی فرار ہوگئے۔ حملے کے بعد لیویز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ فوری طور پر کسی نے بھی اس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم لیویز کو شبہ ہے کہ یہ اس علاقے میں سرگرم بلوچ علیحدگی پسندوں کی کارروائی ہوسکتی ہے۔