• KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:32pm Isha 7:57pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:07pm
  • KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:32pm Isha 7:57pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:07pm

پی آئی اے کا مسافر طیارہ برطانیہ میں جنگی جہازوں نے اتارلیا

شائع May 24, 2013

۔۔۔رائٹرز فوٹو۔
۔۔۔رائٹرز فوٹو۔

 

لندن: برطانوی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ برطانوی جنگی جہازوں نے ایک پاکستانی مسافر طیارہ جو کہ لاہور سے مانچسٹر جارہا تھا، کا رخ موڑ دیا ہے۔

لاہور سے اڑنے والی پرواز پی کے 709 کو برطانیہ میں 1230 جی ایم ٹی پر پہنچنا تھا۔ اس میں 297 مسافر سوار تھے۔

بعد ازاں پولیس نے دو افراد کو طیارے کو خطرے میں ڈالنے کے جرم میں حراست میں لے لیا۔

مانچسٹر ایئر پورٹ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ اس پرواز کا رخ لندن کے مشرق میں واقع اسٹینڈاسٹد ایئر پورٹ پر موڑ دیا گیا۔

اس ائر پورٹ کی انچارج ایسکس پولیس نے کہا ہے کہ پرواز کے دوران ایک واقعہ رونما ہوا ہے جسکی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 اپریل 2025
کارٹون : 15 اپریل 2025