• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سلو میاں کے سر پر بھی سہرا سجے گا

شائع May 24, 2013

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے لولیا وونچر کو بطور جیون ساتھی چن لیا ہے۔- آن لائن فوٹو
بالی وڈ اداکار سلمان خان نے لولیا وونچر کو بطور جیون ساتھی چن لیا ہے۔- آن لائن فوٹو

بالی وڈ کے سپر سٹار اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن سلمان خان نے آخرکار شادی کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا۔

اداکار نے جیون ساتھی کے لیے رومانیہ کی حسینہ لولیا وونچر کو چن لیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق، سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف کے بعد اب دبنگ خان رومانیہ کی اداکار لولیا وونچر کے معاملے میں بہت سنجیدہ نظر آرہے ہیں۔

دونوں اداکار ایک دوسرے کو گزشتہ دو سالوں سے جانتے ہیں جب کہ سلمان خان اپنی اور لولیا کی دوستی کو میڈیا اور لوگوں سے چھپانے میں بھی کامیاب رہے۔

بالآخر اب دبنگ خان نے اس راز پر سے پردہ اٹھا دیا ہے اور وہ آج کل لولیا کے ساتھ ہی نظر آرہے ہیں۔

سلمان خان نے اپنے والد اور والدہ کے سامنے بھی لولیا سے شادی کا اعتراف کیا ہے جب کہ خاندانی ذرائع اور دوستوں نے بھی سلو میاں کی شادی کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

پھر سے دل ٹوٹ گیا؟ Aug 15, 2013 01:04pm
[…] کیف اور ایشوریا رائے کے بعد ان کی رومانین گرل فرینڈ لولیا بھی ان کا ساتھ چھوڑ […]

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024