• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان میں توانائی کا بحران، عوام پریشان

شائع May 18, 2013

فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پاکستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی توانائی کا بحران ایک بار پھر شدت اختار رہا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار نوہزار چار سو میگاواٹ ہے جبکہ طلب ساڑے پندرہ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرچکی ہے۔

بجلی کی طلب اور رسد میں چھ ہزار دوسو دس میگاواٹ کے فرق کے باعث شہری اور دیہی علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہوا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی ہر ایک گھنٹے پر بعد چار گھنٹے کے لیے غائب رہتی ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کو بجلی سپلائی کرنے والے بجلی گھر فرنس آئل کی عدم دستیابی کے باعث کئی ماہ سے بند ہیں، جس کے باعث لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب لیسکو حکام کا موقف  ہے کہ نیشنل گرڈ سے بھی لاہور کو بجلی کم مل رہی ہے۔

لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں گرمی میں اضافہ ہوتے ہی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024