• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

شیرازی اور ارباب کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

شائع May 15, 2013

سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم۔ فائل فوٹو

بدین: ٹھٹہ کے شیرازیوں اور تھرپارکر کے ارباب گروپ نے مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

شیرازی برادرز نے ضلع ٹھٹہ سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی کی چار سیٹیں جیتنے کے بعد مسلم لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

رانا محسود اور چوہدری جعفر اقبال پر مشتمل ن لیگ کے وفد نے کراچی میں شفقت ملکانی گروپ کے سربراہ سید شفقت حسین شاہ شیرازی سے ملاقات کی جس میں شیرازیوں نے مرکز اور سندھ مین ن لیگ کی حمایت پر رضامندی کا اظہار کر دیا۔

گیارہ مئی کو ہونے والے الیکشن میں اس گروپ سے شاہ شیرازی نے این اے 238 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 84 سے سید اعجاز شاہ شیرازی، پی ایس 85 سے سید امیر حیدر شاہ، پی ایس 86 سے سید شاہ حسین شاہ اور محمد علی ملکانی نے پی ایس 87 سے کامیابی حاصل کی۔

مسلم لیگ نواز کے اسی وفد نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کے سربراہ ارباب غلام رحیم سے ملاقات کی۔

ارباب غلام رحیم کے بھتیجے ارباب نعمت اللہ نے مٹھی کے علاقے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گروپ مسلم لیگ ن کی حمایت کرے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ارباب گروپ نے تھرپارکر کی تاریخ میں پہلی دفعہ دپلو سے پی ایس 60 کی سیٹ اپنے نام کی ہے جبکہ ابھی پی ایس 62، 63، این اے 229 اور 230 کے نتائج کا اعلان ہونا باقی ہے۔

ان چار حلقوں میں مختلف امیدواروں اور پارٹیوں کی جانب سے دھاندلی اور بے ضابطگی کے الزامات کے بعد دوبارہ پولنگ کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024