• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

این آر او کیس: لارجر بنچ کی تشکیل

شائع July 7, 2012

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت۔—فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بارہ جولائی کو این آر او عملدر آمد کیس کی سماعت کے لئے پانچ رکنی نیا لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔

بنچ کی سربراہی جسٹس آصف سعید خان  کھوسہ کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس اعجاز افضل خان ،جسٹس اعجاز احمد چودہری ،جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اطہر سعید شیخ شامل ہیں۔

کیس کی تین جولائی کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے صدر آصف زرداری کے خلاف مقدمات کھلوانے کے لئے سوئس حکام کو خط لکنے سے متعلق وزیر اعظم سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کی  وجہ سے وزارتِ عظمی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

عدالت نےتوقع کا اظہار کیا تھا کہ نئے وزیر اعظم عدالتی ہدایات کا احترام کریں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف کہہ چکے ہیں کہ وہ خط لکھنے سے متعلق اپنے موقف کو بارہ جولائی کو عدالت کے سامنے ہی پیش کریں گے ۔

عدالت عظمی نے سولہ دسمبر دو ہزار نو میں قومی مصالحتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا تھا جس کہ بعد صدر زرداری سمیت این آر او سے مستفید ہونے والے ساڑھے آٹھ ہزار افراد کے خلاف بد عنوانی کے مقدمات دوبارہ کھل گئے تھے ۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024