• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ کا اعلان

شائع July 7, 2012

۔ پی پی آئی فوٹو/فہاد پرویز

لاہور: دفاع پاکستان کونسل نے آٹھ جولائی کو نیٹو رسد بحال کرنے کے خلاف لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور میں دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف ناصر باغ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا۔

آٹھ جولائی کو لاہور سے نکلنے والا لانگ مارچ نو جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی۔

دفاع پاکستان کونسل  کے مطابق یہی دن حکمرانوں کا یوم حساب ثابت ہوگا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نےکہا ہے کہ لانگ مارچ  نیٹو سپلائی کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف بھی ہے۔

امیر جماعت اسلامی منور حسن کے مطابق نیٹو رسد امریکا کی خطے میں بالادستی مزید مضبوط کرنے کے لیے کھولی گئی ہے۔

جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہا ہے کہ  اگر فوجی قیادت نے نیٹو سپلائی کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تو یہ ایک حیران کن بات ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024