• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جاپان میں دو امریکی فوجی گرفتار

شائع May 6, 2013

۔۔۔فائل فوٹو رائٹرز۔
۔۔۔فائل فوٹو رائٹرز۔

ٹوکیو: جاپان میں تعینات دو امریکی فوجیوں کو لوگوں کے گھروں میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

جاپان کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ امریکی میرین کو جو کہ کانا گوا بیس پر تعینات ہے۔

یوکوسوکا کے شہری نے پولیس کو اس امریکی مہرین کی غیر قانونی طور پر گھر کے احاطے میں داخل ہونے پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے اسکا الکوحل ٹیسٹ کیا جس سے پتہ چلا کہ اس نے شراب پی ہوئی ہے۔

امریکی فوج کے مطابق وہ سمجھے کہ وہ اپنے دوست کے گھر ہیں جبکہ دوسرا 38 سالہ فوجی کادینا ایئر فورس بیس پر تعینات ہے جسے پولیس نے اوکی ناوا شہر سے گرفتار کیا۔

انہوں نے الکوحل ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا تاہم اس نے تسلیم کیا کہ اس نے شراب پی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جاپان میں امریکی فوجی کافی تعداد میں تعینات ہیں جہاں انہیں ریپ، غیر قانونی طور پر گھروں میں داخل ہونے، شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے اور دوسرے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024