پاک -افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ
جلال آباد: پاک - افغان سرحدی علاقے میں دونوں ملکوں کے سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان ایک مرتبہ پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
افغان حکام نے پیر کو رائٹرز کو بتایا کہ مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی فوجیوں نے گزشتہ تصادم میں نقصان کا شکار ہونے والے ایک گیٹ کی مرمت کی کوشش کی۔
خیال رہے کہ جمعرات کو افغان سرحدی ضلع گوشتا میں دونوں ملکوں کے سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم میں ایک افغان پولیس اہلکار مارا گیا تھا۔
افغانستان نے واقعہ کے خلاف پر زور مذمت کی جبکہ کابل میں مظاہرے بھی ہوئے۔












لائیو ٹی وی