• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

سوڈان: سونے کی کان میں 100 مزدور ہلاک

شائع May 3, 2013

سوڈان کے ایک گاؤں الانبیا میں مزدور ریت سے سونے کے ذرات چھان رہے ہیں۔ اے ایف پی تصویر
سوڈان کے ایک گاؤں الانبیا میں مزدور ریت سے سونے کے ذرات چھان رہے ہیں۔ اے ایف پی تصویر

خرطوم: سوڈان کے علاقے دارفر میں سونے کی کان کا ایک حصہ ڈھے جانے سے کم ازکم 100 کان کنوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ جمعے کےروز ایک کان کن نے بتایا کہ نو امدادی کارکن اندر پھنسے ہوئے بقیہ افراد کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

' ریسکیو ٹیم کے نو افراد اس وقت لاپتہ ہوگئے جب کل ( جمعرات) کو ایک دیوار بیٹھ گئی ،' اس مقام کا جائزہ لینے والے ایک کانکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ۔

پیر کے روز شمالی دارفر کے صوبائی دارالحکومت ایل فیشر سے دوسو کلومیٹر دور جبل الامیر ضلعے کے ریگستان میں واقع بنا لائسینس چلنے والی ایک سونے کی کان میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہوگئی تھی ۔

ایک اور کان کن نے بتایا کہ اپ تپتی ہوئی زمین سے مرنے والوں کی بو بھی محسوس ہورہی ہے۔

' کل آٹھ لاشیں ملی تھیں اور آج بھی ان کی مزید تلاش جاری ہے،' اس نے کہا۔

کان میں کام کرنے والے مزدوروں نے بتایا کہ حادثے کے وقت کان میں ایک سو سے زائد افراد موجود تھے۔

' جمعرات کے روز جبل الامیر کے سربراہ، ہارون الحسن نے کہا،' مرنےوالوں کی تعداد  60 سے زائد ہے، لیکن اب یہ معلوم نہیں کہ کوئی وہاں اب تک زندہ ہے ۔

بھاری مشینوں سے کان کے مزید منہدم ہونے کے خطرے کو دیکھتے ہوئے امدادی کارکن دستی آلات سے کھدائی کررہے ہیں۔ اس کے باوجود امدادی کارروائی میں مزید کان بیٹھ گئی۔

دارفر ایک عشرے سے زائد خانہ جنگی کا شکار ہے اور وہاں سونے کی غیر قانونی کانیں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024